Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امانتدار کو دبئی پولیس کا اعزاز

دبئی ... الراشدیہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر سعید حمد آل مالک نے سعودی شہری جابر الرمضان کو التنین بازار کے اے ٹی ایم میں پڑی ہوئی رقم واپس کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے ۔ بریگیڈئیر سعید حمد نے دبئی پولیس کے فیس بک اکائونٹ پر تحریر کیا کہ یہ اعزاز کارِخیر کی حوصلہ افزائی کے جذبے سے دیا جا رہا ہے ۔ دبئی پولیس کی پہچان ہے کہ وہ اچھا کام کرنیوالوں کا حوصلہ بڑھاتی ہے ۔ جابر رمضان اچھے کام پر ہم سب کی جانب سے شکریہ کے مستحق ہیں ۔

شیئر: