Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ، سیکیورٹی الرٹ

دہلی میں سیکیورٹی الرٹ ہے۔ (فائل فوٹو )
  نئی دہلی(اجمل حسین)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر دہلی این سی آر علاقے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزارت داخلہ کو خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ جیش محمد پارلیمنٹ ہاو¿س اور دہلی سیکرٹریٹ، لوٹس ٹیمپل، اکشر دھام مندر اور انتہائی آبادی والے تمام بازاروں سمیت کئی اہم اداروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔دہلی پولیس، مرکزی ریزرو پولیس فورس اور سنٹر ل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کو چوکس رہنے کا خاص طورپر مشورہ دیا گیا ہے۔دہلی میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ۔ دہلی سے ملحق تمام سرحدوں پر بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ۔ خفیہ محکمہ کے ذرائع کے مطابق پی او کے میں ہندوستانی فوج کی سرجیکل کارروائی کا بدلہ لینے کے لئے دہشت گردانہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔ دہلی پولیس حکام نے کہا کہ ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے خطرے کی اطلاع ملنے کے بعد تمام اہم اداروں بشمول پارلیمنٹ کے آس پاس کے علاقے میں نگرانی بڑھا دی گئی۔دہلی سیکرٹریٹ، اکشر دھام مندر اور لکشمی نارائن مندر کو خصوصی نگرانی زون میں رکھا گیا ہے۔

شیئر: