Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی قیادت نے پاکستان کو تنہا کردیا، آر ایس ایس

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی فائل فوٹو
نئی دہلی ..... آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے سرجیکل اسٹرائیک اور کشمیر میں کی گئی کارروائیوں کے لئے فوج اور دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کے خلاف چلائی گئی سفارتی مہم پر مودی حکومت کی زبردست ستائش کی ہے۔ بھاگوت نے آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر میں تقریب کے دوران فوج اور مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی فوج نے جس شجاعت کا مظاہرہ کیا اسے وہ سلام کرتے ہیں۔ مرکز کی بہترین قیادت نے دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کو تنہا کر دیا ۔ اس طرح کی مزید کوشش کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو سرحدوں پر زیادہ چوکسی برتنے کی بھی تلقین کی۔
 
 

شیئر: