Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، پاریکر

ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکرخطاب کرتے ہوئے
نئی دہلی . ..... ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کا سارا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ وزیراعظم فیصلہ ساز شخصیت ہیں۔ پاریکر نے پاکستان پر الزام لگایا کہ اسکی طرف سے سرجیکل اسٹرائیک کی تردید اس مریض کے مانند ہے جو سرجری کے بعداینستھیسیا کے زیر اثر ہے۔ ادھر اپوزیشن کا کہناہے کہ حکومت بلاوجہ سرجیکل اسٹرائیک کا سہرا وزیراعظم کے سر باندھ رہی ہے اور فوج کو اس کا کریڈٹ نہیں دے رہی۔ راہول گاندھی سمیت رہنماوں کا کہناہے کہ 29ستمبر کو اگرچہ فوج نے کارروائی کی لیکن وزیراعظم مودی اور انکے سینیئر وزراءحکومتی کردار کے بارے میں مبالغہ آرائی کا شکار ہیں۔
 

شیئر: