Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین: ہاتھی 16فٹ گہرے گڑھے میں گر گئے

گہرے گڑھے سے ہاتھیوں کو نکالا جارہا ہے
بیجنگ ...... چین میں 3جنگلی ہاتھی 16فٹ گہرے پانی کے گڑھے میں گر گئے۔ وہ تقریباً48گھنٹے تک وہاں پھنسے رہے۔ امدادی کارکنوں نے انہیں بڑی مشکل سے باہر نکالا کیونکہ خدشہ تھا کہ کہیں وہ بھوک کے مارے نہ مر جائیں۔ خیال ہے کہ ہاتھی کا بچہ پہلے گڑھے میں گرا ۔ اس کے بعد اس کے ساتھی گرے۔اس سے قبل ایک درجن ہاتھی ان تینوں کو اپنی سونڈ سے نکالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام رہے۔ یہ ہاتھی 2دن تک وہاں پھنسے رہے کیونکہ موسلا دھار بارش کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہورہی تھی۔ کارکنوں نے نکالنے سے قبل انہیں کیلے اور دیگر پھل کھانے کیلئے دیئے۔

شیئر: