Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندر نے شیرنی کو مار بھگایا

راجستھان کے نیشنل پارک میں شیرنی اور بندر ایک دوسرے کو گھور رہے ہیں
جودھپور ...... ہندوستانی ریاست راجستھان کے ایک نیشنل پارک میں بندر نے شیرنی کو مار بھگایا۔ یہ شیرنی اس کا شکار کرنے کے بجائے اسکے ساتھ کھیلنا کودنا چاہتی تھی۔ پارک کی سیر کرنے والے ایک شخص نے اس واقعہ کی فوٹیج بناکر سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ وہ اپنے دوست کے ساتھ پارک کی سیر کو آیا ہوا تھا۔ اسکا کہناہے کہ شیرنی کا رویہ عجیب و غریب تھا جسے دیکھ کر پارک کے سیاح بھی دم بخودتھے۔عام طور پر سمجھا جارہا ہے کہ یہ بندرشیرنی کیلئے ایک آسان سا ہدف تھا اور وہ اسے اپنے ایک پنجے میں دبوچ سکتی تھی لیکن وہ تو اس کے ساتھ کھیلنا کودنا چاہتی تھی۔ شیرنی پہلے تو اس بندر کے سامنے آکر کھڑی ہوگئی اور اسے گھورتی رہی۔ بندر بھی اسے دیکھتا رہا۔ بعد میں وہ دوڑ کر قریبی درخت پر چڑھ گیا۔ شیرنی بھی اسکے پیچھے گئی وہاں بھی دونوں ایک دوسرے سے خوفزدہ نظر آئے۔ فوٹیج بنانے والے شخص کا کہناتھا کہ تاریخ میں اس سے پہلے اس نوعیت کی فوٹیج کسی نے نہ دیکھی ہوگی۔

شیئر: