Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشتعل شارک کو واپس سمندر میں دھکیلنے کی کوششیں

شارک کو دھکیل کر سمندر میں واپس لیجانے کی کوشش کی جارہی ہے
کیپ ٹاون ..... جنوبی افریقہ میں ماہی گیرو ںکے ایک گروپ کو ایک بڑی مشتعل شارک کو واپس سمندر میں دھکیلنے کیلئے بڑی جدوجہد کرنا پڑی۔ ساحل پر لی گئی فوٹیج دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ماہی گیر جب بھی اسے سمندر کی طرف دھکیلتے شارک ماہی گیروں کی ٹانگ اپنے منہ میں پکڑنے کی کوشش کرتی۔ یہ 8 فٹ طویل تھی اور اسکا وزن تقریباً500پاونڈ تھا جبکہ منہ کھولنے پر اس کے دانت دیکھ کر ہی ماہی گیر بعض اوقات خوفزدہ ہوجاتے لیکن وہ اس کے باوجود اسکی جان بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ یہ شارک ماہی گیروں کے ایک انتہائی مضبوط جال میں پھنس گئی تھی۔ جنوبی افریقہ میں 90اقسام کی شارکیں پائی جاتی ہیں۔ ان میں گریٹ وائٹ شارک بھی ہے جو انتہائی نڈر سمجھی جاتی ہے۔ 1900سے اب تک جنوبی افریقہ میں شارکوں کے 500سے زیادہ حملے ہوچکے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس کے مقابلے میں امریکہ اور آسٹریلیا میں ان حملوں کی تعداد 250سے زیادہ نہیں۔ شارکوں کی موجودگی کے باوجود سرفنگ سمیت واٹر اسپورٹس ان تینوں ملکوں میں بیحد مقبول ہے۔ جنوبی افریقہ کے چند ساحلوں پر بڑے بڑے جال نصب کئے گئے ہیں تاکہ عوام نڈر ہوکر سوئمنگ کرسکیں۔
 
 

شیئر: