Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجن کے سامنے کھڑے ہوکر ٹرین روک دی

ٹکٹ کے تنازع پر ایک شخص انجن کے سامنے کھڑا ہوکر ٹرین روکے ہوئے ہے۔
ہرٹفورڈ شائر ...... ٹرین کے ٹکٹ پر ہونے والے تنازع کے بعد ایک مسافر ٹرین کے انجن کے سامنے کھڑا ہوگیا اور اس نے ٹرین چلنے سے روک دی۔ اس کی اس حرکت کے نتیجے میں شام 5بجے روانہ ہونے والی ٹرین آدھے گھنٹے تک نہ چل سکی۔ ٹرین میں بیٹھے مسافر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اس شخص کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی اپنی ضد پر اڑا رہا۔ بعد میں پولیس طلب کرلی گئی جس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ اگرچہ وہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن پکڑا گیا۔ بعد میں مسافروں نے سوشل میڈیا پر سارا واقعہ رپورٹ کرکے اپنی بھڑاس نکالی۔
 

شیئر: