Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز مرچیں کھا کر آسٹریلوی کی سانسیں رکنے لگیں

میلبورن ..... آسٹریلیا میں ایک شخص دنیا کی تیزترین مرچیں کھا کر پریشان ہوگیا۔ اس کی سانسیں بھی رکنے لگیں۔ اسکا کہنا تھا کہ مرچیں کھا کر میرا سر پھٹا جارہا ہے حالانکہ ا بھی اس نے مختلف ڈششز کے ساتھ چار مرچیں ہی کھائی تھیں کہ اسے شدید درد شروع ہوگیا ۔ بعد میں کسی نے اسے دہی کھانے کا مشورہ دیا لیکن پھر بھی اس کی جلن ختم نہ ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ مرچیں دیگر مرچوں سے 400گنا زیادہ تیز تھیں۔ مرچیں کھاتے ہوئے اس کے پورے جسم پر پسینہ آگیا اور سانس لینے میں تکلیف شروع ہوگئی۔ وہ فوری اٹھ کرباتھ روم گیا جہاں اس نے اپنے چہرے پر پانی چھڑکا جبکہ کئی گلاس پانی بھی پی گیا۔ گرمی کی شدت کے مارے اس نے اپنے شرٹ کے بٹن بھی کھول دیئے اور بار بار اپنا گلا پکڑتا رہا اور کہتا رہا کہ میرے گلے میں تکلیف شروع ہوگئی ہے جبکہ کان میں بھی تکلیف ہورہی ہے۔سین کالوور نامی شخص خود کو تیز مرچیں کھانے کا چیمپیئن سمجھتا ہے۔ تکلیف کے مارے وہ دہرا ہوتا گیا اور اس وقت کو کوسنے لگا جب اس نے اتنی تیز مرچ کھائی تھی۔

شیئر: