Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین پر نازیبا الفاظ، مسافروں نے سفر ملتوی کردیا

 ومبلڈن ..... ٹرین پر نازیبا الفاظ تحریر کرنے پر سیکڑوںمسافروں نے ٹرین سے سفر ملتوی کردیا اور ٹرین سروس کے حکام پر شدید نکتہ چینی کی۔ یہ ٹرین سینٹ البان سے ومبلڈن جارہی تھی۔ مسافروں کے اترنے کے بعد ٹرین سروس منسوخ کردی گئی۔مسافروں کا کہناتھا کہ انہوں نے یہ کلمات گارڈز کو بھی بلا کر دکھائے جس کے بعد ٹرین سروس چلانے والی کمپنی نے کہا کہ وہ اپنے مسافروں کو کسی مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتی اس لئے ٹرین سروس منسوخ کی جارہی ہے۔

شیئر: