Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام انڈوں سے 4گنا بڑا انڈہ دینے والی مرغی

عام مرغی کے انڈے سے 4گنا بڑا انڈہ
لندن ...... برطانوی شہر پیٹرز بورو میں ایک مرغی عام انڈوں سے چار گنا بڑے انڈے دیتی ہے۔برطانیہ میں اب تک کسی مرغی نے اتنے بڑے انڈے نہیں دیئے۔ مرغی بھی کوئی بڑی نہیں بلکہ اوسط سائز کی ہے۔ ان انڈوں کا وزن 7اونس ہے جبکہ اس نے جو انڈے دیئے ہیں وہ 3.75انچ طویل ہیں ۔ جس خاندان نے اس مرغی کو پالا ہوا ہے پہلی مرتبہ اتنے بڑے انڈے دیکھ کر انہیں بھی حیرت ہوئی تھی۔ اسکی مالکہ 51سالہ ایلسن کا کہناتھا کہ پہلے تو وہ یہ سمجھیں کہ کسی بطخ کا ان کے صحن میں گزر ہوا ہے اور وہ انڈے دیکر گئی ہے۔ گھر میں پچھلے 5برسوں سے مرغیاں پلی ہوئی ہیں۔ انکا کہناہے کہ مرغی کو بھٹہ کھلایا جاتا ہے اور اسکی خوراک عام مرغیوں جیسی ہے۔ ہم اتنے بڑے انڈوں کو توڑنا نہیں چاہتے کیونکہ پورے برطانیہ میں یہ اپنی نوعیت کے منفرد انڈے ہیں۔ خیال رہے کہ اس میں ڈبل زردی ہوگی۔ واضح رہے کہ مارچ 2013ءمیں یارک میں ایک گھر میں مرغی نے جو انڈہ دیا تھا وہ 6.8اونس کا تھا۔

شیئر: