Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زبان ”دراز“ بچی

بچی زبان” دراز“ کئے ہوئے، اسپتال کے بستر پر لیٹی مسکرا رہی ہے۔
ڈکوٹا ...... ساوتھ ڈکوٹا میں ایک خاتون نے ایک ایسی بچی کو جنم دیا ہے جسکی زبان بالغوں جتنی لمبی ہے اور ہر وقت ہی باہر نکلی رہتی ہے۔ شروع کے ہفتے میں تو اسے سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کیا ۔ اسے ایک خاص بیماری ہے جس کے نتیجے میں زبان اتنی بڑی ہوگئی۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ہر 14ہزار بچوں کی پیدائش میں اس قسم کا نقص ایک بچے میں ہوا کرتا ہے۔ زبان لمبی ہونے کی وجہ سے اسے دودھ پلانے میں بھی مشکلات در پیش آرہی ہیں۔ اب اسے ایک ٹیوب کے ذریعے مائع غذاپہنچائی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں نے پہلے تو زبان کا آپریشن کیا اور اس کا کچھ حصہ کاٹ دیا مگر یہ بدستور بڑھتی گئی اور منہ سے باہر لٹکی رہتی ہے۔ اس بچی کی عمر اب 16ماہ ہے۔ اس مرتبہ زبان کا جو آپریشن کیا گیا اس کے نتیجے میں وہ اب کچھ آوازیں نکالنے لگ گئی ہے۔

شیئر: