Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیسکو نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دعویٰ باطل قراردیدیا

نیویارک(ایجنسیاں)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ نے ایک قرارداد پر رائے شماری کے بعد مسلمانوں کے قبلہ اول (مسجد اقصیٰ) اور دیوار گریہ پر یہودیوں کا مذہبی رسومات کی ادائیگی کے حق کا دعویٰ باطل قرار دیا ہے جس پر صہیونی حکومت کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور اسرائیل نے یونیسکو سے تعلقات منجمد کردیئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر تعلیم نے کہا کہ فیصلے سے دہشتگردی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔عرب ٹی وی کے مطابق یونیسکو میں گزشتہ روز منظور کی جانے والی ایک قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور دیواربراق پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔ یہ جگہ مسلمانوں کا تاریخی مذہبی مقام ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے یونیسکو کے فیصلے پرمثبت رد عمل آیا ہے۔ فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا ہے کہ یونیسکو کی قرارداد اسرائیل کیلئے واضح پیغام ہے۔ اس فیصلے کے بعد اسرائیل کو چاہیے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے بیت المقدس کوآزاد فلسطینی ملک کا دارالحکومت مان لے اور فلسطین میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کے مقدس مقامات پراپنا تسلط ختم کرے۔

شیئر: