Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش نے گرفتار ہونے والی خواتین کو فروخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا میں اکاؤنٹ کھول لئے

ریاض : شدت پسند تنظیم داعش نے گرفتار ہونے والی خواتین اور لڑکیوں کو فروخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ کھول لئے۔ واٹس ایپ ، ٹیلی گرام اور دیگر ذرائع میں اکاؤنٹس میں گرفتار ہونے والی خواتین اور لڑکیوں کو کنیزیں کہہ کر فروخت کیا جارہا ہے۔ عکاظ اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیلی گرام پر ”سوق الخلافہ“ یعنی خلافت کی مارکیٹ کے نام سے ایک اکاؤنٹ ہے جس میں شدت پسند تنظیم کے ارکان مبینہ طور پر کنیزیں فروخت کررہے ہیں۔ایک پوسٹ میں 13سالہ لڑکی کو فروخت کرنے کا اشتہار دیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ فروخت کے لئے پیش کی جانے والی لڑکی تمام گھریلو کام کرسکتی ہے۔ مسلمان ہے اور قرآن مجید حفظ کررہی ہے۔ اس کی قیمت 9ہزار ڈالر ہے ۔ اس پوسٹ کے جواب میں ایک داعشی نے لکھا کہ کنیز کی تصویر دکھاؤ۔ اشتہار دینے والے نے کہا کہ منہ دکھائی موقع پر کی جاتی ہے۔

شیئر: