Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس میں نئی یہودی بستیوں کا منصوبہ

رام اللہ۔۔۔۔عراقی اخبار ’’کول ہیر‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ القدس سمیت غرب اردن کے دیگر علاقوں میں سیکڑوں یہودی بستیاں بسانے کے نئے منصوبے تیار کرلئے گئے۔ ایک کمپنی مشرقی القدس کی شمال مشرقی کالونی میشور ارومیم کے باہر عظیم الشان تجارتی علاقہ قائم کرائے گی۔ یہ 72ڈونم رقبے پر ہوگی۔ 350ملین شیکل لاگت آئے گی۔ شادی گھر تعمیر ہونگے، گھریلو ضروریات فراہم کرنے والی دکانیں ، فیملی پارک اور ریستوران ہونگے۔ کمپنی نے اس منصوبے کی ایک عمارت تعمیر سے قبل فروخت کردی ہے۔

شیئر: