Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاز ریلوے لائن کے ایک حصے کی بحالی

عمان۔۔۔اسرائیلی وزارت مواصلات نے حیفہ کو اردن کے سرحدی علاقے بیسان سے جوڑنے والی ریلوے لائن کا افتتاح کردیا،60کلومیٹر طویل لائن پر ایک ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ 111برس قبل سلطنت عثمانیہ کی قائم کردہ حجاز ریلوے لائن کا ایک حصہ ہے۔ اسرائیلی وزیر مواصلات نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ اقتصادی امن منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کی بدولت اردن ، ترکی اور عرب ممالک ریلوے لائن سے جڑسکتے ہیں۔

شیئر: