Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط، ابرار احمد کے اعزاز میں الوداعیہ

جی ایس ایوب

خمیس مشیط پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے نائب صدر فاروق بٹ نے مقامی انٹرنیشنل اسکول کے سبکدوش ہونے والے پرنسپل ابرار احمد مخدوم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر فاروق بٹ نے کہا کہ ابرار احمد مستقل طور پر پاکستان جارہے ہیں۔ کمیونٹی کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ہماری دعائیں انکے ساتھ ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل اسکول کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں اہم کردارادا کیا،بچوں کی تعلیم و تربیت کے معیار کو بلند کیا۔ ادارہ انکی کمی کو محسوس کریگا۔ فورم کے سیکریٹری جنرل سید عاصم حسین شاہ نے بھی ابرار احمد کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ فورم کے صدر ریاض چوہدری نے کہاکہ ایک ساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔ ہم آپ کو اور آپ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔محمد اسحاق چوہدری، مظفر اعوان اورمحمد اسد نے بھی ابرار احمد کی خدمات کو سراہا ۔ ابرار احمد مخدوم نے فاروق بٹ اور محمد اسحاق چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبتیں لیکر جارہا ہوں۔ آپ کے ساتھ گزرے لمحات زندگی کا سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمیونٹی کی صحیح خدمت نہیں کرسکا ،جو کچھ کرسکتا تھا وہ میں نے کیا۔ آپ سب سے میرا رابطہ رہیگا۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، خوش و خرم رہیں اور میرے لئے بھی دعا کریں۔

شیئر: