Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :گاڑیوں کی دستاویزات اورڈرائیونگ لائسنس کی تجدید نئے ادارے کے سپرد

سالانہ کمپیوٹر فحص کے علاوہ فیسوں کی وصولی شاہراہوں اور بری نقل وحمل کی جنرل کارپوریشن کرے گی
 
کویت سٹی: کویتی حکومت نے گاڑیوں کی دستاویزات، ڈرائیونگ لائسنس کا اجراءاور تجدید نیز گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر فحص کی ذمہ داری محکمہ ٹریفک کے بجائے شاہراہوں اور بری نقل وحمل کی جنرل کارپوریشن کے حوالے کردی۔ محکمہ ٹریفک سے یہ اختیارات کارپوریشن کے سپرد کردئے جائیں گے۔ مقامی اخبار البیان کے مطابق کارپوریشن ہی تمام خدمات کی فیسیں وصول کرے گی۔ کویتی کابینہ نئی تبدیلی کے بعد کارپوریشن کے سربراہ کا تعین کرے گی۔

شیئر: