Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی :پانی بچانے کے لئے کپڑے تبدیل نہ کرنیوالے شوہر سے طلاق کا مطالبہ

ایک ہفتے سے زيادہ عرصے تک نجی صفائی پر آمادہ نہیں ہوتا ، بیوی کا شکوہ
 
دبئی: دبئی میں ايک عرب خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ صرف اس لئے کر دیا کیونکہ وہ پانی اور بجلی بچانے کے لئے ہفتے میں صرف ايک مرتبہ کپڑے تبدیل کرتا ہے ۔ زیر جامہ بھی 7روز میں ايک بار ہی بدلتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی تعلقات کے ماہر خلیفہ محمد المحرزی نے واضح کیا کہ خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ اس کا شوہر بسا اوقات ایک ہفتے سے بھی زيادہ مدت تک اپنے کپڑے تبدیل نہیں کرتا ۔ اسے کپڑے بدلنے کےلئے کہاجاتا ہے تو وہ یہ کہہ کر معذرت کر لیتا ہے کہ میں زیادہ صابن نہیں استعمال کرنا چاہتا اور بجلی کا خرچ بچانے کےلئے گھریلو واشنگ مشین چلانا نہیں چاہتا۔ بیوی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو اپنی عادت تبدیل کرنے پر آمادہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر لی ليکن اسے صرف اور صرف پےسے بچانے سے دلچسپی ہے کسی اور معاملے سے نہیں ۔ گھریلو اخراجات میں کفایت شعاری پر صبر کیا جا سکتا تھا تاہم نجی صفائی سے لاپروائی ناقابل برداشت ہے ۔ 

شیئر: