Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین : گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا

منامہ: وزیر پیٹرولیم شیخ محمد بن خلیفہ آل خلیفہ نے کہا ہے کہ گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا کوئی ادارہ نہیں۔ اس حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ مقامی اخبار الوطن کے مطابق وزیر پٹرولیم نے کہا گیس پیداوار میں اضافہ کی کوشش کی جارہی ہے۔ معیار کو بہتر بناکر اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔
 

شیئر: