Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: صارفین کے موبائل سے بیلنس کم ہونے کا ثبوت نہیں ملا

مسقط: عمان کے اتصالات بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے صارفین کے موبائل سے بیلنس کم ہونے کا ثبوت نہیں مل سکا۔ اس حوالے سے پیش کی جانے والی تمام شکایات بے بنیاد ہیں۔ مقامی اخبار الوطن کے مطابق شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے شکایت درج کی ہے کہ ان کے موبائل سے بیلنس خوبخود کم ہوجاتا ہے۔شہریوں نے اتصالات کمپنیوں کو اس سلسلے میں مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ اتصالات بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہمارے ماہرین نے شکایت کرنے والے صارفین کاموبائل ریکارڈ چیک کرکے تسلی کرلی ہے کہ ان کا بیلنس خودبخودکم نہیں ہوانہ ہی اتصالات کمپنیوں کے سسٹم میں کوئی خرابی واقع ہوئی ہے بلکہ کال کرنے یا انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ہی بیلنس کم ہوا ہے۔

شیئر: