Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ہوائی اڈوں پر موبائل اورلیپ ٹاپ کی باریک بینی سے تفتیش ہو گی

غیر قانونی مواد برآمد ہونے پرمسافر کوگرفتار کرلیا جائے گا ، اماراتی سفارتخانہ کا انتباہ
 
واشنگٹن .... یہاں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اپنے طلباءکو خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے کسٹم افسران امریکی ہوائی اڈے پہنچنے والے تمام مسافروں کے موبائل اور الیکٹرانک آلات انتہائی باریک بینی سے چیک کرینگے۔ علاوہ ازیں مسافروں کا جملہ سامان انتہائی گہرائی سے دیکھا جائےگا۔ اگر کسی مسافر کے موبائل ، لیپ ٹاپ ، ٹیبلٹ ، آئی پیڈ کی تلاشی پر کوئی غیر قانونی مواد نظر آیا تو ایسی صورت میں امریکی حکام اسے گرفتار کر لینگے۔ اس میں سرکاری ذرائع ابلاغ سے جاری شدہ ایسی تصاویر اور مضامین پر بھی گرفت ہو گی جو امریکی قانون کی نظر میں غیر قانونی ہو گی۔ 18برس سے کم عمرکے لڑکوں کے حوالے سے خلاف تہذیب تصاویر پر بھی گرفت ہوگی۔ موبائل یا الیکٹرونک آلات میں داعش ، القاعدہ اور بوکو حرام جیسی دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں پرمشتمل وڈیوز اور تصاویر خاص طور پر غیر قانونی شمار کی جائینگی اور اس پر قانونی مواخذہ ہو گا۔ 

شیئر: