Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر لوگ غریبوں کو نظر اندازکرتے ہیں

نیویارک ....... ایک نئی تحقیق کے مطابق امیر و کبیر افراد غریبوں کی طرف نظر بھی نہیں کرنا چاہتے اور وہ انہیں نظر انداز کردیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سفید پوش لوگ سڑک سے گزرنے والے راہگیروں پر نظر رکھتے ہیں جبکہ انہیں یاد بھی رکھتے ہیں۔امیر لوگ ہمیشہ ہی غریبوں کو نظر انداز کرتے رہے ہیں۔ نیویارک یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے جو تجزیئے کئے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب کافی کشمکش کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ معاشرہ غریب ، ورکنگ کلاس، مڈل کلاس، اپر مڈل کلاس اور اونچے طبقے میں اب بھی منقسم ہے۔ یہ تجزیہ نیویارک شہر کی سڑکوں سے گزرنے والوں کو دیکھ کر بھی کیا گیا۔

شیئر: