Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے بھاگنے کی پیشکش ہوئی تھی،اسما الاسد

دمشق ..شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما الاسد نے جنگ زدہ شام سے محفوظ طور پر نکالے جانے کی پیشکش مسترد کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پیشکش کرنے والے میرے شوہر اور ان کی صدارت کو کمزور کرنا چاہیے تھے۔روسی سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات بتانے سے انکار کیا کہ یہ پیشکش کس نے کی تھی۔انھوں نے کہا کہ شروع سے یہاں ہوں اور کہیں اور ہونے کی خواہش نہیں ۔مجھے شام چھوڑنے کی یا پھر یوں کہیں شام سے بھاگنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس پیشکش میں میرے اور میرے بچوں کے لیے حفاظت اور مالی اطمینان کی ضمانت بھی تھی۔ سمجھنا مشکل نہیں کہ یہ پیشکش کرنے والے لوگ حقیقتاً کیا چاہتے تھے۔ یہ بشار الاسد میں لوگوں کے اعتماد کو کم کرنے کی کوشش تھی۔اسما الاسد لندن میں پیدا ہو ئیں 2000 میں بشار الاسد سے شادی ہوئی۔ اس سے پہلے وہ انویسٹمنٹ بینکر تھیں۔

شیئر: