Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیکولن فرنانڈس بیمار ہوگئیں

ممبئی - - - سری لنکن نڑاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنانڈس بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔ ڈاکٹروںنے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ہندوستانی اخبار کے مطابق رائلٹی شو’’جھلک دکھلا جا’’ میں جج کے فرائض سرانجام دینے والی اداکارہ جیکولن فرنانڈس کو پروگرام کی شوٹنگ کے دوران بہت تیزبخارچڑھا۔ وہ شوٹنگ چھوڑکرفوری طورپراسپتال گئیں۔ وہ تیزبخارکے باعث ‘‘جھلک دکھلاجا’’ کے سیمی فائنل کا حصہ نہیں بن پائیں۔ جج کے فرائض محض پروڈیوسر’’کرن جوہر’’ اور ہدایتکارہ ‘‘فرح خان’’ نے انجام دیئے۔

شیئر: