Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریٹی زنٹا آف لوڈ کرنے پر برہم

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے آف لوڈ کرنے پر ایئر لائنز کو کھری کھری سنادیں ۔ پریٹی زنٹا کو میٹنگ میں شرکت کیلئے دہلی جانا تھا لیکن جس فلائٹ سے دہلی جانا تھا وہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی اور اداکارہ کو لاونج میں انتظارکرنا پڑا۔ ائیر لائنز کا عملہ انہیں بورڈنگ کے عمل کے وقت بھی بھول گیا۔ پریٹی فلائٹ کےلئے گئیں توبورڈنگ نہ ہونے کے باعث انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔ پریٹی نے ٹویٹرپر ایئرلائنز پر شدید غصہ اتارتے ہوئے کہا کہ پہلے ایئرلائنز اپنے مسافروں کو ڈیڑھ گھنٹہ لاو¿ نج میں انتظار کراتی ہے اس کے بعد بھی وہ آپ کو آف لوڈ کردیتی ہے کیونکہ ایئرلائنز کے اسٹاف بورڈنگ کے عمل کے وقت آپ کو بھول ہی جاتا ہے۔

شیئر: