Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح نے ٹیسٹ میچز میں کپتانی کا ریکارڈ برابر کردیا

ابو ظبی .. .. قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پاکستان کی جانب سے زیادہ میچز میں کپتانی کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ میں مصباح الحق نے 48 ویں ٹیسٹ میں گرین کیپس کی قیادت کے فرائض انجام دے کر عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک لیجنڈری کرکٹر کے برابر آنا میرے لئے بہت ہی اعزاز اور فخر کی بات ہے۔اس قسم کے ریکارڈ کی طرف نہیں دیکھتا لیکن جب وقت کے ساتھ آپ کے کیریئر میں اس طرح کے بڑے لمحات آتے ہیں تو بہت خوشی اور راحت ملتی ہے۔واضح رہے کہ مصباح الحق اب تک 66 میچز میں سے 48 ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں سے 23 میں فتح ان کا مقدر بنی ۔ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں عمران خان کو 14 میچز میں کامیابی اور 8 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بطور کپتان مصباح الحق کی کامیابی کا تناسب 47.93 فیصد جبکہ عمران خان کی کامیابی کا تناسب 29.78 فیصد رہا۔

شیئر: