Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبدالستار ایدھی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ

زاہد علی۔ مدینہ منورہ
مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کھیلے جانے والے عبدالستار ایدھی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچ کھیلے گئے ۔ نتائج کے مطابق مدینہ ڈائمنڈز نے کلاسک کرکٹ کلب جبکہ کنگز الیون نے مدینہ اسٹالینزکو شکست دے دی ۔ یاد رہے یہ ٹونامنٹ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔
پہلے میچ میں کنگز الیون نے پہلے بیٹنگ کی اور 146 رنز کا ہدف دیا ۔ نعیم نے 5چوکوں کی مدد سے 38 اور نادر نے 25رنز اسکور کئے ۔ اسٹالینز کے بشارت نے 2اور حفیظ نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں مدینہ اسٹالینز 138 رنز بنا سکی اور 8رنز سے یہ میچ ہار گئی ۔ بشارت نے 31 جبکہ عارف نے 25رنز بنائے ۔ کنگز الیون کی طرف سے رانا نوید نے 4کھلاڑی آئوٹ کئے ۔ دوسرے میچ میں مدینہ ڈائمنڈ فاتح رہی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مدینہ ڈائمنڈز کی ٹیم نے 160 رنز بنائے ۔ حمزہ 39 ، جہانزیب 32اور لیاقت 20رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ جواب میں کلاسک الیون ہدف کے تعاقب میں 112 رنز ہی بنا سکی اور 48رنز سے یہ میچ ہار گئی ۔ یہ صرف وسیم اور ظہیر ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے اور بالترتیب 29 اور 31 رنز بنائے ۔ مدینہ ڈائمنڈز کی طرف سے جہانزیب نے 3 اور شعیب نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔ اسکائی وار کے عثمان ، بسم اللہ کے ظفر اور افضل جبکہ اسکائی وار کے ہی عبدالرحمن نے امپائرز کے فرائض ادا کئے ۔

شیئر: