Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ریلوے منصوبہ 2برس میں مکمل ہوگا

ریاض۔۔۔وزیر ٹرانسپورٹ سلیمان الحمدان نے اعلان کیا ہے کہ 2018ء تک خلیجی ریلوے لائن منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ اب سے 2برس بعد خلیجی ممالک ،سعودی عرب، کویت، بحرین،قطر ، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے درمیان مسافر ٹرین چلنے لگے گی۔ الوئام ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ فی الوقت کئی منصوبوں پر کام چل رہا ہے اور دیگر منصوبے جلد ہی جاری کئے جانے والے ہیں۔سال رواں کے اختتام سے قبل خلیجی سربراہ کانفرنس کے موقع پراس حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

شیئر: