Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاسٹا قانون میں اصلاحات پرغورکررہے ہیں، کیری

واشنگٹن۔۔۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ جاسٹا قانون کے منفی اثرات ختم کرنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے۔انہوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ جاسٹا قانون میں اصطلاحات کے طور طریقوں پر غور کیا جارہا ہے تاکہ متاثرین کے حقوق بھی محفوظ ہوجائیں اور امریکہ کے حلیف ممالک بھی مشکلات سے دوچار نہ ہوں۔ انہوں نے جاسٹا قانون میں اصلاح کے طریقوں اور اس مسئلے کو اس انداز سے حل کرنے کی راہ نکالی جارہی ہے کہ 11ستمبرکے طیارہ حملوں کے متاثرین کی ضرورتیں پوری ہوجائیں۔انہیں ان کے حقوق مل جائیں اور امریکی افواج امریکہ کے حلیف اور دنیا کے مختلف ممالک میں موجود امریکی شہری مشکلات سے دوچار نہ ہوں۔جان کیری نے توقع ظاہر کی کہ یمن میں 3روزہ جنگ بندی کامیاب رہیگی۔ سعودی عرب جنگ بندی کی شرائط پر عمل کررہاہے۔ جان کیری نے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ ریاستی تنصیبات پر اپنا قبضہ ختم کرتے ہوئے میزائل شہروں سے باہر نکالیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ریاست کے باشندوں اور ملک کی سرحدوں کا دشمن کی جانب سے حملوں سے دفاع ہمارا حق ہے۔

شیئر: