Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2015ء میں سعودی عرب 7بڑے ممالک میں شامل

ریاض۔۔۔2015ء کے دوران سعودی عرب 7بڑے ممالک کی فہرست میں شامل رہا۔عرب ممالک میں مملکت واحد ملک ہے جسے امریکہ ، جرمنی ، چین ، جاپان، روس اور ہندوستان کے ساتھ بڑے ممالک کی فہرست میں رکھا گیا۔بڑے ممالک کی فہرست تیار کرنیوالی ویب سائٹ نے توجہ دلائی کہ اندرون و بیرون ملک کے حالات پر اثر اندازی کی حیثیت کے حوالے سے بڑے ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ اس کا تعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک اور معروف بڑی اقتصادی قوتوں سے نہیں۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق’’دی امریکن انٹریسٹ‘‘نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا انتخاب2015کے دوران بڑی عالمی طاقتوں میں اس بنیاد پر کیا گیا کیونکہ مملکت نے2013-14ء کے دوران کلیدی کردار ادا کیا اور 2015ء کے دوران بھی اپنا یہ عمل جاری رکھا۔

شیئر: