Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے میں 6افراد ہلاک

ریاض۔۔۔ریاض میں ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ المریبض نے بتایا کہ جرش پٹرول اسٹیشن کے سامنے ٹریفک حادثے میں 5افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کو صبح سویرے 2بجکر10منٹ پر پیش آیا۔ امدادی کارروائی کے دوران لوگوں کے جمع ہوجانے کی وجہ سے ایک اور گاڑی الٹ گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔عکاظ اخبار کے مطابق تینوں کی حالت نازک ہے۔ ایسے عالم میں جبکہ دوسرے حادثے سے متاثر زخمیوں کی مرہم پٹی جارہی تھی، ایک گاڑی راہ گیر کو کچل کر فرار ہوگئی ۔

شیئر: