Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر خالی دیکھ کر پوما داخل ہوگیا

پیرو ..... پیرو کے ایک گاوں میں گھر والے اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب سیر و تفریح کے بعد واپس آنے پر انکے گھر میں کچن کی میز کے نیچے ایک پوما (امریکی تیندوا) پایا گیا۔ وہ پہلے توخوفزدہ ہوگئے۔ انہوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو طلب کیا جنہوں نے اسے پکڑنے میں مدد دی۔ یہ جنگلی جانور گاوں میں گھومتا پھرتا رہا تھا او رپھر اس گھر میں داخل ہوگیا۔ گھر والے اس وقت شاپنگ کیلئے باہر گئے ہوئے تھے۔ واپس آئے تو کچن میں اسے دیکھ کرحیران و پریشان ہوگئے۔ انہوں نے فوری طور پر دروازہ بند کردیا اور حکام کو اطلاع دی۔ اس منظر کو کیمرے میں ضبط کرنے کیلئے جب آہستگی سے دروازہ کھولا گیا تو یہ میز کے نیچے پایا گیا اور اپنے دانت دکھا رہا تھا۔ ایسا لگا کہ وہ گھر والوں کو وارننگ دے رہا ہو۔ گھر والے اس بات پر بھی پریشان تھے کہ آخر یہ ان کے گھر میں کیسے گھس گیا؟ گھر کے ایک رکن نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ وہ بیحد جارح مزاج تھا اگر کوئی قریب جاتا تو اسے چیر پھاڑ دیتا۔ بعد میں بے ہوش کرنے والا انجکشن فائر کیا گیا اور پھر اسے چڑیا گھر پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں قریبی جنگل میں آگ لگنے کے بعد متعدد جانور گاوں بھر میں پھرتے ہوئے دیکھے گئے۔
 

شیئر: