Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میونسپلٹی کے اہلکار وں کی حاضری کا نیا طریقہ

  تبوک ..... تبوک میونسپلٹی نے اپنے ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کیلئے رائج الوقت ہر سسٹم سے مختلف نظام اپنالیا۔ میونسپلٹی کے ایک عہدیدار نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے نظام کے بموجب میونسپلٹی کا عہدیدار کسی بھی اہلکار کو ایس ایم ایس کرکے ہدایت کریگا کہ10منٹ کے اندر فنگر پرنٹ کرالو۔ اگر اس نے اس کی پابندی نہ کی تو ایسی صورت میں اسے آدھے دن کی تنخواہ سے ہاتھ دھونا پڑیگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اہلکار بھول کر اپنا موبائل گھر یا گاڑی میں چھوڑ آیا ہو اور ڈیوٹی پر ہو تب بھی اسے ایس ایم ایس بھیجے جانے کے 10منٹ کے اندر فنگر پرنٹ نہ دینے پرآدھے دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ ممکن ہے کہ وہ موبائل بند کئے ہوئے ہو ۔ اسکا بھی امکان ہے کہ اسکے موبائل کی بیٹری ختم ہوگئی ہو تب بھی اسے اس مشکل سے دوچار ہونا ہوگا۔ میونسپلٹی کے سابق میئر انجینیئر محمد العمری نے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے دن میں 5مرتبہ فنگر پرنٹ کا نظام جاری کیا تھا۔ اسکی جگہ اب نیا نظام متعارف کرادیا گیا۔ اگر کوئی کارکن تاخیر سے دفتر پہنچے گا اور 12بجے تک فنگر پرنٹ نہیں دیگا تو ایسی صورت میں یہ مانا جائیگا کہ وہ اجازت لئے بغیر دفتر سے نکل گیا ہے اور اس بنیاد پر اسکی آدھے دن کی تنخواہ کاٹ لی جائیگی۔ سعودی عرب کے مختلف ادارے ملازمین کی حاضری کو اور دفتر میں حاضر رہنے کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہے ہیں۔ 
 

شیئر: