Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم “اے دل ہے مشکل” کی مشروط اجازت

ممبئی ... آئندہ پاکستانی اداکاروں کو ہندوستانی فلموں میں شامل نہ کرنے کے فیصلے کے بعد فلم “اے دل ہے مشکل” کی مشروط ریلیزکی اجازت دے دی گئی۔ فلم “اے دل ہے مشکل” کی ریلیزکےلئے پروڈیوسرکرن جوہر، ہدایتکارمکیش بھٹ اور مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھا کرے کی مہاراشٹرا کے وزیراعلی سے ملاقات ہوئی۔ آئندہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم “اے دل ہے مشکل” کی مشروط ریلیزکی اجازت دے دی گئی۔ کرن جوہر نے”اے دل ہے مشکل“ کے آغاز پر اڑی واقعہ میں مرنے والے اہلکاروں کےلئے خراج عقیدت کی سلیٹ لگانے کی پیشکش کردی ۔ اجلاس میں راج ٹھاکرے نے تجویز پیش کی کہ پاکستانی اداکاروں کو لے کر فلم بنانے والے پروڈیوسروں کو فوجیوں کی بہبود کے لئے 5 کرور روپے فنڈ میں دینا ہونگے۔ یہ شرط شاہ رخ کی آنے والی فلم رئیس اور ڈیئر زندگی پر بھی لاگو ہونی چاہئیے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہدایتکارمکیش بھٹ نے کہا کہ ہندوستانی فلم پروڈیوسرز گلڈ نے بھی پاکستانی اداکاروں کے ساتھ فلمیں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد فلم “اے دل ہے مشکل” کی ریلیز کی اجازت ملی ہے ۔”اے دل ہے مشکل“ 28 اکتوبرکو ریلیز ہوگی۔ واضح رہے فلم میں پاکستانی فنکار فواد خان کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

شیئر: