Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون مسافر نے ایئرہوسٹس کا بازو چبا ڈالا

ایئرپورٹ جہاں ایئرہوسٹس کا بازو چبالیا گیا
بارسلونا .....بارسلونا میں ایک خاتون مسافر نے طیارے میں سوار ہوتے ہوئے ایئر ہوسٹس کے بازو کو چبا ڈالا۔ وہ بارسلونا میں ایلپراتھ ایئرپورٹ پر مسافروں کے ٹکٹ چیک کررہی تھی جو لندن جانے والے تھے۔ جب وہ ایک خاتون کے قریب پہنچی تو وہ گھبرائی ہوئی تھی۔ اچانک ہی اس نے اسٹیورڈ کے بازو پر دانت گاڑ دیئے۔ اس واقعہ کے باوجود طیارے کی لندن پرواز میں تاخیر نہیں کی گئی۔لیبر یونین کا کہناہے کہ طیاروں کے عملے کو اس قسم کے واقعات کا روزانہ ہی سامنا ہوتا ہے۔ ایسا نہیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہو۔ اس سے قبل بھی اس قسم کا واقعہ اسی ایئرپورٹ پر پیش آچکا ہے۔

شیئر: