Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

103سال کی عمر میں چل بسا

جمی نیول
یارکشائر ...... کمپیوٹر ایکسپرٹ جمی نیول ٹھیک اسی تاریخ اور وقت چل بسے جب وہ 103سال قبل جس تاریخ کو پیدا ہوئے تھے۔ انکے صاحبزادے 65سالہ گراہم کا کہناتھا کہ انہیں یقین تھا کہ وہ 103سال کی عمر پائیں گے۔ میرے والد اکثر ہمیں سناتے تھے کہ جس وقت وہ پیدا ہوئے لیڈز شہر کے ٹاون ہال کے گھنٹہ گھر میں 12بجے دن کی گھنٹی بج رہی تھی۔ وہ یہ بات ہر ایک کو بتایا کرتے تھے اور اسی وقت فوت ہوئے جو انکی سالگرہ کا دن بھی تھا۔ انکا ہاتھ میرے ہاتھوں میں تھا جبکہ میں اپنے بیٹے سے فون پر بات کررہا تھا۔ میں نے اسے بتایا کہ تمہارے دادا چند سیکنڈ قبل ہی چل بسے۔ ہم نے وقت دیکھا تو دوپہر کے 12بجکر ایک منٹ ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ میرے والد اپنی موت سے 16دن قبل گر پڑے تھے اورانہیں کولہے کے آپریشن کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

شیئر: