Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو : شہریوں نے مجرموں اور پولیس کو شہرسے باہر نکال دیا

میکسیکو میں جرائم کیخلاف صحافیوں کے مظاہرے کا ایک منظر
میکسیکو .... میکسیکو کے چھوٹے سے شہر میں رہائش پذیر افراد نے منشیات فروش قاتلوں، مجرموں اور کرپٹ پولیس سمیت سیاستدانوں سے تنگ آکر انہیں شہر بدر ہونے پر مجبور کردیا۔میکسیکو کے میچیواکان ریاست کے ایک چھوٹے سے شہر شیران کے لوگوں نے طاقتور منشیات فروشوں کے ساتھ  بدعنوان پولیس اہلکاروں اور سیاستدانوں کو بھی اپنے شہر سے نکال باہر کرکے خود اس کا انتظام سنبھال لیا ہے۔2011 میں یہاں منشیات فروشوں کا راج تھا جو بڑے درخت کاٹ کاٹ کر بیچ رہے تھے اور ان کی جگہ منافع بخش فصلیں اگارہے تھے ۔اس کی بار بار شکایت پولیس اور حکمرانوں سے کی گئیں لیکن ان میں سے بعض مجرموں کے گروہ سے ملے ہوئے تھے اور کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس سے تنگ آکر جنگلات کو بچانے کا انتظام خود لوگوں نے سنبھال لیا۔پہلے ایک خاتون اور ان کے چند ساتھیوں نے جنگل میں جاکر درختوں کو بے دریغ کاٹنے والے مافیا کو اس سے منع کیا جس میں وہ ناکام ہوگئے اس کے بعد خواتین نے پورے علاقے سے کہا کہ وہ ٹرکوں کے راستے روکیں جو لکڑی لے جاتے ہیں۔ ایک موقع پر خواتین نے ٹمبر مافیا کے ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا اورجب ان کے ساتھی اّگے بڑھے تو سارے لوگوں نے مل کر حملہ آوروں کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے زور پر پسپا کردیا۔ اس کی اطلاع ہوا میں علامتی روشنی جلا کر دی گئی۔اس کے بعد شہر کے چاروں اضلاع میں ایک ملیشیا بنائی گئی جس نے مقامی پولیس اور سیاستدانوں کو نکال باہر کیا۔ اس کے بعد 3 سال تک روڈ اور رابطے بنائے گئے تاکہ عوام مجرموں کے حملے کا مل کر جواب دے سکیں۔ شہریوں کے اس اقدام سے جرائم کی شرح کم ہوتی گئی اور لوگ سکون سے رہنے لگے ۔ اس سے قبل یہاں قتل اور اغوا کے واقعات عام تھے۔

شیئر: