Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذیابیطس انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے، امریکی ماہرین

نیویارک ..... امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کی بیماری انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیابیطس کے شکار مریض کی حالت اگر ابتر ہو جائے تو دن بدن اس کی دماغی صلاحیتیں کم ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق شوگر کے مرض کے باعث جسمانی نسیں دماغ کو درکار خون کی فراہمی صحیح طرح نہیں کر پاتیں جو دماغ کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریض کے لئے ضروری ہے کہ وہ میٹھے سے پر ہیز کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے کو اپنی زندگی کا معمول بنائے ۔شوگرجیسی بیماری پر قابو نہ پایا جائے تو گزرنے والی ہر دہائی کے ساتھ مریض کی دماغی صلاحیتیں 20فیصد تک کم ہوسکتی ہیں۔

شیئر: