Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان وفد نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ،سرتاج عزیز

اسلام آباد ..... مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے افغان طالبان کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق خبروں کی تصدیق سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفود آتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی آئے تھے لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے برطانوی اخبار نے قطر میں افغان طالبان اور کابل حکام کے خفیہ مذاکرات کی رپورٹ دی جس کی طالبان نے تردید کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ افغان میں امن کیلئے ہر کوئی کوشش کر رہا ہے۔ اس مقصد کےلئے کام کرنے والے4 ملکی گروپ کی کوششیں بھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ امریکی خبر رساں ادارے نے خبر دی تھی کہ طالبان کے 3 سینیئر ارکان پر مشتمل وفد نے حال میں اسلام آباد میں پاکستانی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور ا نہیں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر میں مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیر حضرت عمر زاخیل وال نے بتایا کہ ملاقاتوں سے آگاہ ہوں تاہم ا نہوں نے تفصیلات بتانے سے معذرت کرلی۔رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ طالبان وفد کو رواں ہفتے پاکستان بھیجا گیا اس میں ملا سلام حنفی ، ملا جان محمد اورمولوی شہاب الدین دلاور شامل تھے۔

شیئر: