Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز کے دوسری اننگز میں4 وکٹوں پر 106رنز

یاسر شاہ ایل بی ڈبلیو کی اپیل کر رہے ہیں
ابو ظبی .. ... ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں4 وکٹوں پر 106 رنز بنا لئے۔کالی آندھی کو گرین شرٹس کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 346 رنز درکار ہیں۔اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں، بیشو اور بلیک وڈ وکٹ پر موجود ہیں۔ راحت علی نے 2 اور یاسرشاہ نے ایک وکٹ لی۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 452 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔کپتان مصباح الحق 96 رنز بنا کر ٹاپ ا سکورر رہے۔مصباح 4 رنز کے فرق سے کیریئر کی 11ویں سنچری مکمل کرنے سے محروم رہے۔سرفرازاحمد 56 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ شینن گبرائل نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہفتہ کو پاکستانی ٹیم نے 304 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو مصباح الحق 90 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دن کے پانچویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب مصباح الحق 96 رنز بنانے کے بعد گبرائل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ یاسرشاہ پاکستان کے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 25 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند کا نشانہ بنے۔ اس موقع پر سرفراز نے سہیل خان کے ساتھ مل کر ساتویں وکٹ میں 70 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کا ا سکور 412 تک پہنچا کر اس کی پوزیشن مستحکم کر دی۔سرفراز 56 رنز بنانے کے بعد گبرائل کے زوردار یارکر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ محمدنواز 25 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ سہیل خان پاکستان کے نویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند کا نشانہ بنے۔ 452کے ا سکور پر پاکستان کی آخری وکٹ گری جب ذوالفقاربابر بغیر کوئی رن بنائے گبرائل کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ شینن گبرائل نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں۔ جیسن ہولڈر نے 3، بیشو اور بریتھویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے۔ ڈیرن براوو 43، مارلون سیموئلز 30، کریگ بریتھویٹ 21 اور لیون جانسن 12 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ راحت علی نے 2 اور یاسرشاہ نے ایک وکٹ لی۔

شیئر: