Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الزامات کا جواب دینے پر افسوس ہے،گورنر سندھ

کراچی ...... گورنر سندھ  ڈاکٹر عشرت العباد نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کی جانب سے الزامات پر بھرپور جواب دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ صدر میں جہانگیر پارک میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے پہنچے تھے ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے منصب کا تقاضا ہے کہ غیر جانبدار رہوں۔ کوشش رہی ہے کہ غیرجانبدار رہ کر کراچی کی ترقی کے لئے کام کرتا رہوں۔ جب تک یہاں ہوں آئین اور قانون کی پاسداری کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کسی جرائم پیشہ عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔کراچی میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں رینجرز ،پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے بہترین کام کیا۔امن ہوگا تو خوشحالی ہوگی ۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام کریں گے۔

شیئر: