Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ فٹبال کے میسکوٹ کا انتخاب

ماسکو ..... 2018 ءکے فٹبال ورلڈ کپ کے میسکوٹ کا انتخاب کرلیا گیا۔ یہ انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ ایک ماہ تک 10لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ ”زیبی واکا“کو 53 فیصد ووٹ ملے۔ روس کے عوام نے 2018 ءمیں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے ”زیبی واکا“' کے نام کے حامل بھیڑیے کا بطور میسکوٹ انتخاب کیا۔ فیفا نے لائیو ٹیلی ویژن شو میں روس کے نائب وزیر اعظم وٹالی مٹکو اور برازیل کے اسٹرائیکر رونالڈو کی موجودگی میں اس میسکوٹ پر سے پردہ اٹھایا جو ایک بھیڑیے کو دیکھ کر بنایا گیا ۔ اس میسکوٹ کو ”زیبی واکا“کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی ہیں کہ ”وہ جو اسکور کرے“۔
 

شیئر: