Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"مردہ "مصری پولیس افسر زندہ ہو گیا

مردہ قرار دئیے گئے مصری پولیس افسر کی فائل فوٹو
  قاہرہ .....مصرمیں گولیاں لگنے سے مرنے والاپولیس افسر اچانک دوبارہ زندہ ہوگیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تدفین کی تیاری مکمل کی جا چکی تھیں۔ پولیس افسر جیل سے فرار ہونے والے ملزمان کی گولیوں سے شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔میجر محمد الحسینی کے اہل خانہ کو بھی اس کی موت کی اطلاع دی گئی۔ سرکاری سطح پر تدفین کی تیاریاں مکمل تھیں۔ ڈاکٹروں نے آخری معائنے کے بعد رپورٹ بنانے کے لئے ’مقتول‘ کی نبض دیکھی تواس کا دل دھڑکنے کے ساتھ دماغ بھی کام کررہا تھا۔ اس پر سب حیران رہ گئے کہ جس شخص کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا دوبارہ کیسے زندہ ہوگیا۔

شیئر: