Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانا اچھا قدم نہیں، اجے دیوگن

ممبئی ...بالی ووڈ ا سٹار اجے دیوگن نے ’’یوٹرن‘‘ لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر مستقل پابندی لگانا کسی صورت اچھا قدم نہیں۔ میری زندگی کا سب سے بہترین میوزک نصرت فتح علی خان نے دیا جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ میں نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن میری زندگی کا سب سے بہترین میوزک استاد نصرت فتح علی خان نے فلم ’’کچے دھاگے‘‘ میں دیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے مسائل کے جلد حل ہونے پر مستقبل میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کریں گے۔

شیئر: