Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد شہزاد ،انجیلنا جولی کے مداح

لاہور... پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد انجیلنا جولی کے مداح نکلے ۔ پسندیدہ فٹ بال کلب اور فیورٹ خوش لباس کھلاڑی کے نام بھی بتا دیئے۔ ٹویٹر پر مداحوں سے اپنی پسند ناپسند کے حوالے سے انکشافات کئے ۔ ایک مداح نے پوچھا کہ کہ پہلی مرتبہ آپ کا دل کس پر آیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی پر پہلی مرتبہ دل آیا تھا۔احمد شہزاد نے ایک اور مداح کے سوال پر جواب دیا کہ وسیم اکرم ان کے فیورٹ پاکستانی کھلاڑی اور شاہد آفریدی ان کے پسندیدہ آل راؤنڈر ہیں۔ مانچسٹریونائیٹڈ کو اپنا پسندیدہ فٹ بال کلب قرار دیا۔ پسندیدہ فٹ بالر کے لئے انہوں نے اپنا ووٹ رونالڈو کے حق میں دیا۔ ا نہوںنے فخریہ انداز میں وطن سے عقیدت کا اظہار کیا اور کہا کہ سبز شرٹ پہننا زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

شیئر: