Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فلم میں کام نہیں کروں گا،رشی کپور

ممبئی ...... بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اس میں کام نہیں کروں گا،مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ہندوستانی اخبار کو انٹرویو میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کے پاس ہندوستانی فلموں میں کام کرنے کےلئے باقاعدہ سرکاری اجازت نامے موجود تھے لیکن اب حالات بدل چکے ۔ پاکستانی اداکاروں نے اڑی حملے کی مذمت کرنے سے انکار کردیا جو بہت برا لگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔ کسی غلط یا ناپسندیدہ چیز میں نہیں پڑنا چاہئے اور نہ اسے بڑھاوا دینا چاہئے ۔ یہ دونوں ملکوں کےلئے خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو فلمیں پہلے بن چکی ہیں ان پر پابندی لگانا درست نہیں کیونکہ ان پر بہت پیسہ لگ چکا ہے۔
 

شیئر: