Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بولڈ مناظر فلم کی ڈیمانڈ تھے،ایشوریا

ممبئی..بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں بولڈ مناظر فلمانے پر خاموشی توڑدی۔ایشوریا نے کہا ہے کہ بولڈ مناظر فلم کی ڈیمانڈ تھے۔ کئی برسوں سے بالی ووڈ سے وابستہ ہوں اوراچھی طرح جانتی ہوں کہ کسی بھی کردار میں خود کو کیسے ڈھالاجاتا ہے۔ کرن جوہر اس سے زیادہ بولڈ مناظر فلمانا چاہتے تھے لیکن صرف وہ مناظر فلمائے جس میں خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہوں۔ایشوریا نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ فلم میں ترقی پسند خاتون کا کردارہے جو فلم کے ہیروکی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ فلم صرف دونوں کی کیمسٹری دیکھنے کے لیے آئیں گے یا پھر فلم کی کہانی میں چھپی گہرائی کو۔

شیئر: