Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتو ن کوہ پیما چل بسیں

ٹوکیو ... دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما جینکو ٹبائی 77سال کی عمر میں چل بسیں۔ کینسر میں مبتلا جینکو 1975ءمیں اس جاپانی ویمنز ٹیم کا حصہ تھیں جس نے 8850میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس حوالے سے جاپانی میڈیا کو انٹرویو میں آنجہانی کوہ پیما نے کہاتھا کہ 70کی دہائی میں خواتین کیلئے کوہ پیمائی میں حصہ لینے کا تصور بھی نہیں کیاجاتا تھا۔عام طور پر یہی تصور تھا کہ خواتین کو گھریلو ذمہ داریوں تک محدود رہنا چاہئے۔ جینکو ٹبائی نے 1992ءمیں تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزازبھی حاصل کیا تھا۔ وہ کوہ پیمائی کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے مہم بھی چلاتی رہیں۔
 
 

شیئر: