Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے ابوظبی ٹیسٹ اور سیریز جیت لی

ابو ظہبی.. پاکستان نے ویسٹ انڈیز کودوسرے ٹیسٹ میں 133 رنز سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی ۔ابو ظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے ہدف 456 رنز کے تعاقب میں 322 رنز ہی بناسکی۔171 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کھیل شروع ہوا تو روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے تیزی سے رنز بنانا شروع کئے اور 70 رنز کی شراکت قائم کی تاہم روسٹن چیز 187 کے مجموعی اسکور 20 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار ہو گئے۔اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ نے مزید تیزی سے کھیلنا شروع کیا تاہم وہ بھی 95 رنز بنا کر 244 کے مجموعی اسکو رپریاسر شاہ کی گھومتی گیند کا نشانہ بن گئے۔ مہمان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر بھی 266 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوگئے۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا ۔ پوری ٹیم 322 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 5 جبکہ محمد نواز اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں گرین کیپس نے کالی آندھی کو 56 رنز سے شکست دی تھی۔
 
 
 

شیئر: